ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : رتھ اتسوا کے موقع پر آتش بازی کے دوران کئی افراد زخمی

کارکلا : رتھ اتسوا کے موقع پر آتش بازی کے دوران کئی افراد زخمی

Mon, 20 Feb 2023 19:53:45    S.O. News Service

اُڈٖپی 20/ فروری (ایس او نیوز) مونڈکور کے برہما رتھ اتسوا کے موقع پر  آتش بازی کے دوران  اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے کئی لوگوں کے جھلسنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ حادثہ ضلع اُڈپی کے کارکلا میں اتوار شام کو  پیش آیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ مہوتسوا کے حوالہ سے میدان کے اندر آتش بازی کی جا رہی تھی ۔ اس دوران ایک پٹاخہ وہاں پر موجود بھیڑ میں جا گرا اور آگ لگنے  کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگنے لگے ۔ اس حادثہ میں کچھ لوگ بھاگتے وقت گڈھوں میں گر کر زخمی ہوئے اور کچھ لوگوں کے کپڑوں میں آگ لگنے  کی وجہ سے زخم آئے ہیں ۔ ایک نوجوان کی  پتلون میں آگ لگنے کے بعد جان بچانے کر بھاگنے والی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ 

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آتش بازی  کا مظاہرا کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مندر انتظامیہ اور تعلقہ انتظامیہ دونوں ناکام رہے اور اس وجہ سے اس حادثہ میں قریب  8 افراد زخمی ہوئے ۔


Share: